Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید صحافی سمیت 20 فلسطینی قیدی رہا

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے کل بدھ کے روز مغربی کنارے سے تقریباً 20 قیدیوں کو رہا کیا، جو اپنی سزائیں پوری کر چکے تھے اور انتظامی طور پرقید کیے گئے تھے۔

اسیران کلب نے وضاحت کی کہ رہائی پانے والوں میں رام اللہ البیرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون قیدی بدریہ حمدان بھی شامل ہیں۔ اس نے (دامون) جیل میں نو ماہ گزارے۔ اس کے علاوہ الخلیل گورنری سے تعلق رکھنے والی صحافی مصعب قفیشہ نے ایک سال انتظامی حراست میں گزارے تھے اور انہیں بھی الدامون جیل سے رہائی ملی۔

اس کے علاوہ قابض فوج قیدی خالد قبلاوی ساڑھے 6 سال تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی خالد کو النقب جیل سے رہا کیا گیا۔

اسیران کلب نے نشاندہی کی کہ ان کی رہائی کے بعد ان کی پہلی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے خلاف قابض فوج کے ذریعے کیے جانے والے منظم جرائم، خاص طور پر طبی جرائم اور بھوکا پیاسا رکھنے کے جرم کا ارتکاب کیا گیا۔

قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر اپنی گرفتاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے سات اکتوبر2023ء کے بعد غرب اردن سے 11300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan