Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نےبزرگ فلسطینی خاتون کو گولی مار دیا

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے شمال مشرق میں واقع فقوعہ قصبے میں جمعرات کی صبح غاصب اسرائیلی فوج نےگولی مار کر ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 59 سالہ حنان عبدالرحمٰن ابو سلمہ  اس وقت کمر میں گولیاں لگنے سے شہید ہو گئی جب وہ جنین کے مشرق میں واقع فقوعہ میں ملحقہ دیوار کے قریب اپنی زمین پر زیتون کے پھل چننے کا کام کر رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ حنان ابو سلمہ فقوعہ قصبے میں زیتون چننے کا کام کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں غرب اردن اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان دیوار فاصل قائم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج علاقے میں زیتون کے باغات میں تعینات ہے اور شہریوں کو زیتون چننے سے روکتی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں اس کے عملے نے جنین کے شمال مشرق میں واقع قصبے فقوعہ سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ خاتون کو طبی امداد فراہم کی تاہم  اس کی پشت میں لگی  گولی اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

ہلال احمر نے وضاحت کی کہ اس کے عملے نے زخمی خاتون پر کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی، جو کہ انتہائی خطرناک حالت تھی۔  اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جلد ہی اس کی شہادت کی اطلاع موصول ہوگئی۔

درایں اثناء آباد کاروں نے کاشتکاروں اور رضاکاروں پر حملہ کیا جو طولکرم کے مشرق میں واقع گاؤں کفر اللبد میں کسانوں کی زمینوں سے زیتون چننے میں مدد کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے شہریوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ زیتون چننے کا کام کر رہے تھے۔ ان پر گولیاں برسائیں اور زہریلی گیس کے بم برسائے اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan