Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان جنین کیمپ میں شہید

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا لہ کریم جبارین نامی نوجوان منگل کی شام جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات گئے دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنین کیمپ میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس پر گولیاں اور اینرگا گولے داغے، جس سے اندر موجود ایک نوجوان جاں شہید ہو گیا۔ قابض فوج نے اس کی نعش قبضے میں لے لی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے اسے جنین میں نوجوان کریم سمر توفیق جبارین کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ شہید کی عمر بیس سال تھی۔

منگل کی شام کو مزاحمت کاروں اورقابض اسرائیلی فوج کے درمیان اس وقت مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں جب اس نے شہر اور جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور ایک مکان کا محاصرہ کیا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے جنین کیمپ میں اسرائیلی اسپیشل فورس کی مدد سے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

قابض فوج نے ایک مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اضافی فوجی نفری طلب کی۔

نوجوان کریم جبارین کی شہادت کے بعد سات اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں شہید  ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 756 ہو گئی ہے۔ شہداءمیں 165 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6,250 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan