بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 51 شہری شہیداور 174 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے آغاز کے بعد شہداء کی کل تعداد 2306ہوگئی ہے جب کہ 10698 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے اور زخمیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کو ضروری مدد فراہم کرے۔
گذشتہ ستمبر کے بعد سے قابض صہیونی فوج کی جانب سے لبنان میں اسرائیلی فاشسٹ ریاس نے نسل کشی شروع کی ہے جو سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری نسل کشی کی توسیع ہے۔