Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید اور زخمی

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 17ویں لبنان میں اپنی زمینی اور فضائی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ خون ریز جارحیت کے نتیجے میں مزید درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت سے وابستہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ لڑائی کے آغاز سے لے کر اب تک “اسرائیلی دشمن” کے حملون کے نتیجے میں 2,119 شہری شہید اور 10,019 دیگر مختلف زخمیوں کے ساتھ زخمی ہوئے۔

بدھ کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الکآفات کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام پر 4 بار فضائی بمباری کی۔

لبنان کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع سعیدہ قصبے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوئے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق لبنان کی وادی بیقاع پر اسرائیلی جارحیت سے شہید والوں کی تعداد 294 ہو گئی اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کل منگل کو قابض فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں، نبطیہ ، بیقاع بعلبیک ، ہرمل اور کوہ لبنان پر حملے کیے جن میں 36 افراد شہید اور 150 زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan