Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حملوں سے لبنان میں صحت کی 99 سہولیات کو نقصان پہنچا:یو این

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں صحت کے نظام پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام کے مطابق 36 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں گذشتہ سال آٹھ اکتوبر سے رواں ماہ چار اکتوبر کے درمیان اسرائیلی حملوں میں صحت کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوجارک نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے کم از کم 96 بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز اورتین ہسپتالوں کو لڑائی کی وجہ سے بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملوں سے نہ صرف سہولیات متاثر ہوئیں بلکہ صحت کے کارکنان بھی متاثر ہوئے۔ “عالمی ادارہ صحت نے اسی عرصے میں ہلاک ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد کا تخمینہ 77 لگایا تھا”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیلتھ پارٹنرز لبنانی صحت کے حکام کی مدد کر رہے ہیں اور ہسپتالوں کو صدمے اور ہنگامی آلات کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ پانی کا بنیادی ڈھانچہ بھی متاثر ہوا۔ پانی کی کم از کم 25 سہولیات کو نقصان پہنچا، جس سے 300,000 افراد متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم کے شراکت دار لوگوں کو اجتماعی پناہ گاہوں میں پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan