Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی لبنان میں جارحیت جاری، حزب اللہ کا تل ابیب پرحملے

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے لگاتار 16ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ کو جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس جارحانہ کارروائی میں بیروت کے جنوبی علاقےالضاحیہ پرتازہ بمباری کی گئی ہے۔  لبنان میں حزب اللہ کے مجاھدین اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

منگل کی صبح  اور گذشتہ رات لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

المنار ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے بلیدہ قصبے کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد مقامات پر بم گرائے۔

ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2023ء سے لبنان میں قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,036 ہو گئی ہے اور 9,653 زخمی ہوگئے ہیں۔

کل شام اسرائیلی حملوں میں  مشرقی لبنان کے شہر بیقاع میں ہرمل کی پہاڑیوں اور بلاط، خیام، عیتا الشعب، یاطر اور جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل سلام کو نشانہ بنایا۔

لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں صور شہر میں ایک رہائشی ٹاور کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قابض طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے اور بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔

حزب اللہ کے تل ابیب پر میزائل حملے

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہےکہ اسلامی مزاحمت نے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس یونٹ (8200) کے “گلیلوٹ” اڈے پر متعدد میزائل داغے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ “اسلامی مزاحمت لبنان اور اس کے مظلوم عوام کے دفاع کے لیے تیار رہے گی اور دشمن کو اس کے غرور اور جارحیت سے روکنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنے میں دیر نہیں کرے گی”۔

منگل کی صبح کے وقت حزب اللہ کے “اسلامی مزاحمت” کے مجاھدین نے میزائلوں سے “شلومی” اور “حنیتا” بستیوں اور “المرج” کے آس پاس کے علاقوں میں قابض افواج کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan