Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں جنین مین 6 فلسطینی شہید

جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے منگل کی شام کو کہا کہ اس کے عملے نے جنین کے مغرب میں کفر دان میں نشانہ بنائے گئے مکان سے دو نئے شہداء کی لاشیں برآمد کیں، جس سے اس قصبے کے شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کفر دان میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں28 سالہ صقر عارف عابد،24 سالہ احمد محمد سمودی، ایمن عبدالکریم ابو فضالہ، 23 سالہ محمد ھزاع مرعی ،32 سالہ مصطفیٰ عالم مرعی اور21 سالہ احمد محمد ابو عبید شامل ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے روز کفر دان قصبے پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران مزاحمت کاروں کےساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ جنین میں اس کے عملے نے کفر دان قصبے میں ایک شہید کے جسد خاکی کو وصول کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ شہید کا نام ایمن عبدالکریم ابو فضالا ہے۔ وہ جنین کے مغرب میں کفر دان قصبے سے ملحقہ برقین قصبے سے تعلق رکھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan