Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی زندانوں میں 8,800 فلسطینی پابند سلاسل:انسانی حقوق گروپ

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں “اسرائیلی” قابض افواج کے ہاتھوں گرفتاریوں کی تعداد 6,255 سے تجاوز کر گئی ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے جاری بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 24 جنوری تک مغربی کنارے میں 6,255 افراد کی گرفتاری کی مہم کی مجموعی تعداد تھی۔سب سے زیادہ الخلیل گورنری سے فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسی مہم کے دوران قابض فوج نے 210 خواتین کو گرفتار کیا۔ان میں 1948ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دسمبر 2023ء کے آخر تک بچوں کی گرفتاری کے 355 سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔

قابض فوج نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 50 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 35 حراست میں ہیں۔ ان میں سے 20 کو انتظامی حراست میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

7 اکتوبر کے بعد قابض حکام نے 2,990 انتظامی حراستی احکامات جاری کیے گئے جن میں بچوں اور خواتین کے خلاف احکامات بھی شامل ہیں۔

اسیران کے اداروں نے کہا کہ جاری گرفتاری کی مہمات بڑھتے ہوئے جرائم اور خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف شدت اختیار کر گئی ہے۔ گرفتاریوں کے ساتھ تشدد، شدید مار پیٹ، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دھمکیاں، اس کے علاوہ شہریوں کے گھروں کی وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ لوٹ مار بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تباہی کی وسیع کارروائیوں کے علاوہ گاڑیاں، رقم اور سونے کے زیورات ضبط کرنا، بنیادی ڈھانچے کوتباہ کرنا اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan