Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جیل سے 25 فلسطینی آزاد، قید میں انسانیت سوز سلوک کی نشاندہی

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے تقریباً 25 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ یہ قیدی اپنی سزائیں پوری کر چکے تھے اور انتظامی حراست میں تھے۔ انہیں متعدد جیلوں سے رہا کیا گیا۔

فلسطینی کلب برائے اسیران نے بتایا کہ رہائی پانے والوں میں بیت اکسا قصبے سے تعلق رکھنے والا عبدالرحمٰن زید جو کہ 13 سال تک قابض ریاست کی جیلوں میں قید رہے۔ طولکرم سے تعلق رکھنے والے قیدی معتز طقزدس سال قید کے بعد رہا ہوئے۔

ان قیدیوں میں سے بیشتر کی حالت ناقابل بیان ہے۔ ان کی تصاویر سے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دوران حراست کس کسم پرسی میں رہے۔

ان تصویروں میں اسرائیلی جرائم اور فاقہ کشی کی پالیسی کے واضح اثرات دیکھے جاتےہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری مہمات جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں سنگین اور خطرناک خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔

سات اکتوبر کے بعد مغربی کنارے میں گرفتاری فلسطینیوں کی تعداد 11,500 سے زائد ہوگئی ہےجن میں غزہ کے ہزاروں شہری شامل نہیں ہیں۔

قابض جیلوں میں قیدیوں کی تعداد دس ہزار 100 سے زیادہ ہو گئی اور اس تعداد میں غزہ کے وہ تمام قیدی شامل نہیں جو قابض فوج کے زیر انتظام کیمپوں میں نظر بند ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan