Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کر دی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی جس کے بعد وہاں پر موجود شہریوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے سند نیوز ایجنسی کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ جاری جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مقامی انٹرنیٹ خدمات بند ہو گئی ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشنز کا عملہ خدمات کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے “سخت محنت” کر رہا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی جارحیت اورتباہ کن جنگ مسلسل 339 ویں روز جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس دوران غزہ میں کئی بار مواصلاتی نظام کو جام کیا گیا ہے۔ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں مواصلاتی نظام کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan