Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے ویزے روک کرعالمی اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالی: لازارینی

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کمشنر جنرل فلپ لازارینی نےکہا ہے کہ “اسرائیل” نے کئی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان اور ملازمین کو ویزا دینا بند کر دیا ہے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر “اسرائیل” امدادی کارکنوں کو ویزے دینا بند کر دیتا ہے تو انسان دوست تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اپنا کام صحیح طریقے سےمشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیل نے حال ہی میں انسانی حقوق کی تنظیموں یا غزہ کی پٹی پر اس جنگ میں ہونے والے مظالم اور شہریوں پر ان کے اثرات کی اطلاع دینے والی تنظیموں کی موجودگی کو کم کر دیا ہے”۔

غزہ میں جاری 347 دنوں سے قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں امریکی اور یورپی حمایت سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کی خوفناک تاریخ رقم کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 41,252 سے زائد فلسطینی شہید، 95,497 دیگر زخمی ہوئے۔ تقریبا 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan