Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتلِ عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے،شہباز شریف

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے، صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے۔

شہباز شریف نے غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتلِ عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ شہریوں کے ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، ‎ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔

صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی، ‎صہیونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوؤں سے آنے والا ’طوفانِ نوح‘ سب بہا لے جائے گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ صحافیوں اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام پر عالمی اداروں کی بے بسی افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan