Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا ‘انروا’ معاہدے کی منسوخی کا اعلان: یو این کو مطلع

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی شامل ہیں کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے والے معاہدے کی منسوخی سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔

سرکاری عبرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے پیر کی صبح اطلاع دی کہ “اسرائیلی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر 1967ء میں طے پانے والے معاہدے کی منسوخی کے بارے میں مطلع کیا جو اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ میں ’انروا‘ کی کارروائیوں کو منظم کرتا ہے “۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اتوار کے روز کہا کہ ’انروا‘ پر پابندی کے بجائے غزہ کی پٹی میں تنازعات کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا کہ “کسی قابل عمل متبادل کی عدم موجودگی میں ’انروا‘ کو ختم کرنے سے فلسطینی بچے علم حاصل کرنے کے بنیادی حق سے محروم ہو جائیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan