Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کے خاتمے تک مزاحمتی قوتیں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی:ایران

 ایران (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ایران نے اسرائیل کو دنیا کے لیے کینسر کا پھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے ‘ جب تک اس کے وجود کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جائے گا اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے۔ اس امر کا اظہار پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر علی فداوی نے کیا ہے ۔

اس بیان کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے کیا جا سکتا ہے کہ یہ پاسداران انقلاب کور کی طرف سے سامنے آیا ہے جس کے بارے میں تصور ہے کہ یہ کور نہ صرف کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کی محافظ مانی جاتی ہے بلکہ اسے سپریم لیڈر کا غیر معمولی اعتماد بھی حاصل ہوتا ہے

پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر کا یہ بیان سے ایک روز قبل ایرانی سپریم کمانڈر کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ پر بمباری نہیں روکتا تو مزاحمتی گروپوں کو اسرائیل پر حملے سے روکنا مشکل ہو جائے گا۔

پاسداران کمانڈر نے کہا ‘ مزاحمتی قوتیں اس وقت تک اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی جب تک دنیا کے نقشے سے اس سرطانی پھوڑے کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔’

ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے اسرائیل کو انتباہ کیا ۔ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے جاری رکھے تو اسرا ئیل کو مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی فداوی کا کہنا تھا اگر غزہ میں جرم جاری رہا تو دوسرے ممالک کے مسلمان بھی صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کا حصہ بن جائیں گے۔ ہوسکتا ہے اسرائیل پر ایک اور حملہ راستے پر ہو یعنی کیا ہی جانے والا ہو۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ‘ اسرائیل حالیہ دنوں ہونے والے غیر معمولی حملوں کے بعد ابھی اپنے اوسان بحال نہیں کر پایا ہے۔ یہ اسرائیل کی ایک بڑی شکست ہے جو اسے حماس سے کھانا پڑی ہے۔

علی فداوی نے اسرائل کے بارے میں کہا وہ غزہ میں سویلینز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کیونکہ مزاحمت کاروں کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

دنیا کے مسلمان اس صورت حال کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاکہ اسرائیل پر سات اکتوبر جیسے مزید حملے ہو سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan