Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلمشرق وسطیٰ کو مکمل جنگ میں گھسیٹنےسے بازرہے:ایران کی وارننگ

تہران(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی غاصب ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو ایک جامع جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خطے کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

عراقچی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صیہونی ریاست کے جرائم کا جواب ہرصورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست کی پالیسی کے نتیجے میں خطے میں جنگ کی آگ پھیل سکتی ہے اور پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ “تہران اسرائیلی کارروائیوں اور جرائم کی بغور نگرانی کرتا ہے، اپنی پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔ اسرائیلی ریاست “جنگ اورکشیدگی میں اضافے کے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی، اسے اپنے جرائم کا جواب ملے گا”۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “خطے کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے۔ عالمی برادری کو اس سلسلے میں ایکشن لینا چاہیے‘۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں قابض فوج کی طرف سے لبنانی حزب اللہ کے رہ نماؤں کو شہید کرنے کے ایک دن بعد گفتگو کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan