Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا ’اونروا‘ سے ہیڈ کوارٹر خالی کرنے،27 ملین شیکل جرمانے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل جمعرات کی شام اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکل جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل لینڈز اتھارٹی نے اونروا کو یروشلم میں اپنی عمارت خالی کرنے اور املاک کے استعمال کے سالوں کے لیے دسیوں ملین شیکل واپس کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

قابض حکام نے القدس کے الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے تمام ہیڈ کوارٹرز کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکل جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو اسرائیلی کنیسٹ نے بل کی ابتدائی منظوری دی تھی جس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو دیا گیا استثنیٰ اور مراعات ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

’اونروا‘ کےخلاف قابض صہیونی ریاست کی طرف سے اختیار کردہ انتقامی حربے ایجنسی کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اس کے عالمی کردار کو محدود کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی ریاست نے ’اونروا‘ کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل بھی غاصب ریاست ’اونروا‘ کے خلاف کئی انتقامی کارروائیاں کرچکی ہے۔۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan