Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا دھاوا، انڈونشیا ہسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شمالی غزہ میں واقع انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور طبی عملے اور مریضوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہسپتال خالی کر دیں۔

مقامی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال اس وقت سخت محاصرے میں ہے۔ قابض فوج  کی جانب سے اس کے اطراف میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے اندر پھنسے زیادہ تر افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد زخمی افراد بھی ہیں جو مکمل طور پر چلنے سے قاصر ہیں۔

انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طبی سامان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو موت سے بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی فوج ہسپتال کے اطراف کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے علاقے میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء تباہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے آکسیجن اور بجلی کے سٹیشنوں کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے پٹی کے ان المناک حالات کی روشنی میں ہسپتال ضروری طبی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

گذشتہ جمعہ کو قابض اسرائیلی  فوج نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو ایک ایسے وقت میں گرفتار کیا جب وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔قابض فوج نے اس دوران طبی عملے سمیت 400 سے زائد شہریوں کو گرفتارکیا۔

ہاسپتال کے محاصرے کے چند گھنٹے بعد قابض فوج نے ہسپتال کو آگ لگا کر جلا دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan