Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل غزہ میں پولیو ٹیموں پرحملے کررہا ہے:یورو میڈ

جنیوا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ قابض فوج پولیو ٹیموں پرحملے کررہی ہے،ویکسی نیشن کےعلاقوں میں اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے قافلے کی آمد میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے اور شمالی غزہ کو ویکسین کی فراہمی اور عملے کےوہاں جانے میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

یورو میڈ نے ایک بیان میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے منگل کی صبح تقریباً 7:30 بجے غزہ شہر کے “الشعوا اسکوائر” میں کھانے پینے کی اشیاء کی ایک دکان کے قریب فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بمباری کی ویڈیوجاری کی، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں سے ایک بچہ تھا۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے بتایا کہ یہ بمباری پولیو ویکسینیشن مہم کے آغاز کے موقع پر ہوئی جب فلسطینی وزارت صحت نے اقوام متحدہ اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر شمالی غزہ کی وادی میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ بمباری کا نشانہ ایک خوراک کےڈپو کے آس پاس تھا۔

یورو میڈ فیلڈ ٹیم کے ذریعہ جمع کردہ معلومات کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں نشانہ بنایا گیا فوڈ اسٹال، “التفاح” میں نامزد محفوظ ویکسینیشن مراکز سے صرف درجنوں میٹر کے فاصلے پر ہے۔

اسرائیلی فوج نے یکم ستمبر کو پولیو ویکسینیشن مہم کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی دونوں علاقوں پر اپنے فوجی حملے جاری رکھے حالانکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے نفاذ یا عارضی طور پر حملوں کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیموں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

تاہم مخصوص گھنٹوں کے دوران بمباری روکنے کے تمام مطالبات کو نظر انداز کیاگیا۔ ویکسینیشن مہم  کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس سے قبل جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی میں ویکسینیشن مراکز کے قریب درجنوں حملے کیے تھے۔

یورو میڈ مانیٹر نےبتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کوسوموار کو شمالی غزہ کی طرف جاتے ہوئے روک لیا تھا اور اس کے عملے کو یرغمال بنا لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے’انروا‘ کے مطابق قافلے میں مقامی اور بین الاقوامی ملازمین شامل تھے جو غزہ شہر اور شمالی غزہ کی پٹی میں پولیو سے بچاؤ کےلیے ویکسی نیشن مہم کے لیے جارہے تھے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے وادی غزہ چوکی کے فوراً بعد بندوق کی نوک پر روک لیا۔ اقوام متحدہ کے ملازمین کو حراست میں لینے کی دھمکیوں کے ساتھ بلڈوزر سے اقوام متحدہ کی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan