Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج دہشت گردی میں فلسطینی فٹ بال کھلاڑی احمد دراغمہ شہید

دنیا کے تمام ممالک میں فٹ بال کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے، خاص طور پر قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شاندار شرکت اور کارنامے ریکارڈ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازو اکرام سے نوازا گیا، تاہم فلسطین میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فٹبال کے کھلاڑیوں کو اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احمد دراغامہ ابو سیاج نامی فلسطینی فٹ بالر کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید کھلاڑی طولکرم کلچرل کلب کے رکن اور لیگ کے سب سے زیادہ اسکوررز کرنے والے کھلاڑی تھے۔ انہیں نابلس کے مشرق میں بزرگ شخصیت یوسف کے مزار پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج کی بھاری نفری نے فوجی بلڈوزر کے ہمراہ شہر کے مشرقی علاقے پر دھاوا بول دیا۔ شدید تصادم اور صوتی اور گیس بموں اور براہ راست آتشیں اسلحے، ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں کی شدید فائرنگ کے دوران فلسطینیوں کو مزار سے دور کرکے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی راہ ہموار کی گئی۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ عمان سٹریٹ پر چار نوجوانوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کو کمر اور ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ بعد ازاں اس نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔

شہید احمد نے والد اسے آنسوؤں اور ناقابل بیان صدمے کے ساتھ الوداع کہا اور وہ صرف اتنا کہہ پائے میرا محبوب بیٹا مجھ سے چھین لیا گیا۔

صدمے سے دوچار شہید کی ماںنے اپنے شہید بیٹے کی میت کو گلے لگایا اور ان کی باتوں سے شاید ہی کچھ سمجھ میں آ سکے۔ اس منظر سے صرف اتنا سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک سوگوار ماں نے اپنے بیٹے کو ایک متعصب صیہونی کے ہاتھوں ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

دوسری طرف وزارت صحت نے تصدیق کی کہ نوجوان احمد عاطف مصطفیٰ دراغمہ جن کی عمر 23 سال تھی کوجمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے شہید کردیا۔ اس کے بعد رواں سال غرب اردن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 223 ہو گئی ہے۔

طولکرم کلچرل کلب کے پیج نے ایک پوسٹ شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ “طولکرم کا کلچرل اسکورر ایک شہید ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan