بدھ کے روز غزہ میں ایک ہسپتال کے کمپلیکس پر راکٹ گرنے کے بعد “فلسطین اور غزہ میں ہونے والے جرائم کا عالم اسلام کی طرف سے سخت انتقام” سے خبردار کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔
وسطی تہران میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہسپتال پر حملے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے “جرائم” میں اس کا ساتھی ہے۔ دنیا کے لوگ امریکہ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ساتھی سمجھتے ہیں۔
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق الاھلی عرب ہسپتال میں دھماکہ سے 471 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے شروع لڑائی میں 12 روز کے دوران لگ بھگ 3500 فلسطینی جاں بحق اور 1400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔