نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ اسرائیل اب بھی شمالی غزہ کی پٹی تک امداد پہنچانے کی کوششوں کومسترد کرتا ہے۔
ڈوجارک نے پریس بیانات میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قیادت میں شمالی غزہ کے لیے زیادہ تر امدادی مشنزخاص طور پرمحصور علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں مسترد کر دیے گئے ہیں۔
ڈوجارک نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور اوچا کی طرف سے کئے گئے 3 انسانی امدادی مشنوں کو مسترد کر دیا۔اس نے محصور شمالی غزہ کے کچھ حصوں میں خوراک اور پانی پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اقوام متحدہ نے رواں دسمبر کے آغاز سے اب تک 40 مرتبہ محصور علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے کیونکہ 38 درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔
ڈوجارک نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرے۔