Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکتی:حماس

نابلس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہرنابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی دہشت گردی اور قاتلانہ کارروائی میں دومجاھدین آدم فراج اور معتز نابلسی کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے فلسطینی مجاھد قیادت کی ٹارگٹ کلنگ  سے غرب اردن میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کمزور نہیں ہوگی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا کہ صہیونی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام مغربی کنارے میں مزاحمت کوکمزور نہیں کرسکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم مغربی کنارے کے قابل فخر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے طوفان الاقصیٰ میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لیا اور جنہوں نے ظلم و بربریت، جرائم اور جبر کے باوجود مزاحمت اور سرزمین اور عزت کے دفاع کی پکار پر لبیک کہا۔

حماس نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہمارے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام اور ان کی بہادرانہ مزاحمت، قابض دشمن کی تمام پالیسیوں اور منصوبوں کا مقابلہ کرے گی۔ فلسطینی مزاحمت کو کچلنا صہیونی دشمن کی بھول ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan