Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“غزہ پر اسرائیلی محاصرہ جاری، کراسنگ بندستور بند، انسانی امداد کے صہیونی دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں”

غزہ۔   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی جنوبی گورنریوں میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے والی حکومتی آپریشنز کمیٹی نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی کراسگ کھولنے اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تیراسی دن گذر جانے کے باوجود کراسنگ بدستور بند ہیں اور فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں خوفناک شدت آ چکی ہے۔

کمیٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست نے کچھ روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ انسانی و طبی امداد غزہ میں داخل ہونے دی جا رہی ہے، مگر زمینی حقیقت یہ ہے کہ تمام امدادی ٹرک کراسنگ پر روکے گئے ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

یہ مجرمانہ تاخیر محض تکنیکی نہیں، بلکہ ایک خطرناک اسرائیلی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اقوامِ متحدہ کے انسان دوست اداروں کو میدان سے ہٹانا اور انسانی امداد کو عسکری مقاصد کے تابع کرنا ہے۔

بیان میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ کچھ نجی لاجسٹک کمپنیاں اب انسانی اداروں سے رابطہ کر کے یہ پیشکش کر رہی ہیں کہ وہ بھاری معاوضے کے بدلے امداد کو غزہ کے اندر منتقل کریں گی۔ فی ٹرک 1 لاکھ 30 ہزار شیقل سے زیادہ رقم طلب کی جا رہی ہے، جو انسانی ہمدردی کے اصولوں کی سنگین پامالی ہے۔

آپریشنز کمیٹی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری اور عملی اقدامات کی اپیل کی ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈال کر غزہ پر جاری ظالمانہ محاصرہ ہمیشہ کے لیے ختم کروائیں، اور ان معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں اور مریضوں کی زندگیاں بچائیں جو روزانہ موت کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ دوا ختم ہو چکی ہے اور بیشتر ہسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ امداد صرف اقوام متحدہ کے معتبر اداروں کے ذریعے ہی داخل کی جائے، تاکہ انسانی وقار کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

بیان کے آخر میں سخت وارننگ دی گئی کہ قابض اسرائیل کی جانب سے بھوک، پیاس، اجتماعی قتل عام اور جبری نقل مکانی کی جاری مہم کے نتیجے میں روزانہ درجنوں، بلکہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ کئی خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan