غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی “اونروا” کے سربراہ فِلپ لازارینی نے قابض صہیونی ریاست پر الزام لگایا ہے کہ وہ امدادی سامان اور خوراک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو ایک سنگین جنگی جرم ہے۔
لازارینی نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کے باعث غزہ میں عوام بھوک اور موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور اگر عالمی برادری نے فوری کارروائی نہ کی تو یہ انسانیت سوز المیہ مزید شدت اختیار کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امداد کو نہ صرف روکتا ہے بلکہ اسے سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔