ڈبلن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آئرلینڈ نے غزہ میں جاری انسانی تباہی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں آٹھ ہفتوں سے زیادہ عرصے سے کسی بھی قسم کی انسانی یا تجارتی امداد کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں جنگ سے تباہ حال علاقےمیں قحط جیسے حالات پیدا ہوچکے ہیں۔
غزہ میں 8 ہفتوں کے دوران کوئی امدادی سامان نہیں پہنچا۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں بنیادی ادویات کی کمی ہے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے طویل ناکہ بندی ہے اور یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ اور تجارت سائمن ہیرس نے جمعے کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کو جان بچانے والی امداد سے انکار بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ہیرس نے مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔