غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد کےکے ذرائع نے منگل کے روز تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ ، ان کی اہلیہ اور خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اسلامی جہاد کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ناجی ابو سیف جو ابو حمزہ کے نام سے مشہور تھے وسطی غزہ کی پٹی میں ان کے گھر پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے متعدد دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے۔
اس سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی میں متعدد حکومتی رہنماؤں کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا تھا۔
قابض اسرائیلی نے اچانک غزہ کی پٹی پر اپنی تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کر دی، ایک بڑی فوجی کارروائی جس نے پٹی کے بیشتر علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور فجر سے پہلےسحری کے وقت شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں 420 فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہوئے۔