مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العیساویہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان رامی الغزاوی کو 45 ماہ کے لیے قید کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
قابض صہیونی انٹیلی جنس سروس نے القدس کی سرگرم کارکن ہنادی الحلوانی کو 6 ماہ کی مدت کے لیے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی کی تجدید کا نوٹس سونپا۔ اس پر کئی سالوں سے سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔
الحلوانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صرف الحلوانی کو سفر سے روکنے تک محدود نہیں، بلکہ اس نے کارکن خدیجہ خویص سے ساتھ بات چیت پر پابندی کی تجدید بھی کی۔خدیجہ پر دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے پر پابندی کے علاوہ ان کے ساتھ بات چیت کرنے پر بھی پابندی ہے۔
اسی تناظر میں قابض پولیس نے نوجوان امین محمد العباسی کو 5 دن کے لیے گھر میں نظر بند رکھنے اور دو ہفتے کے لیے سلوان قصبے سے بے دخل کرنے کی شرط پر رہا کیا۔
رہائی پانے والے قیدی امین العباسی کو آج صبح سویرے سلوان کے قصبے میں واقع وادی حلوہ کے پڑوس میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گی۔وہ 2023 کے آخر میں تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے والے قیدیوں میں شامل ہیں۔