Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدی کی رہائی سے قبل زکریا الزبیدی کے گھر پر دھاوا، اہل خانہ پر تشدد

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پرمقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی زکریا الزبیدی کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الجباریہ محلے میں الزبیدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی بیوی اور بیٹی علاء کو رسیوں سے باندھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کے بیٹے 14 سالہ ایہام کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے اہل خانہ کو گھر کے صحن میں گھنٹوں نظر بند رکھا۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان عمر قید کی سزا پانے والے 90 قیدیوں سمیت 180 قیدی بھی ہیں۔

یہ چھاپہ صرف زکریا الزبیدی کے گھر تک محدود نہیں تھا بلکہ اس میں ان کے دو بھائیوں یحییٰ اور جبریل کے گھر بھی پر بھی دھاوے بولے۔ قابض فوج فوج ے ان کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے توقع ظاہر کی کہ الزبیدی کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران آج ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا۔

زکریا زبیدی جنین میں فتح کے عسکری ونگ الاقصی شہداء بریگیڈز کے سب سے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ دوسری فلسطینی انتفاضہ کی ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ الزبیدی اس عرصے کے دوران قابض اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔

الزبیدی کا نام بھی ستمبر 2021ء میں ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہائی سکیورٹی جیل جلبوع سے ایک سرنگ کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

قابل غور ہے کہ القسام بریگیڈ حماس کے عسکری ونگ نے اس سے قبل الزبیدی سمیت “آزادی سرنگ” آپریشن کے بعد قابض فوج کے ذریعہ دوبارہ گرفتار ہونے والے چار قیدیوں کو رہا کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک سابقہ ​​بیان میں کہا تھا کہ “آزادی سرنگ کے ہیرو سر اونچا کر کے اٹھیں گے۔القسام کی قیادت کا فیصلہ ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی تبادلہ معاہدہ نہیں ہو گا جب تک کہ یہ ہیروز آزاد ہو گئے ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan