غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج کی جانب سے رفح میں ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ شہید نضال الشیخ عید اور پولیس آپریشن کے نائب سربراہ شہید محمود ابوحسنہ کا بزدلانہ قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “نازی دشمن کا مقصد قتل و غارت گری کے ذریعے غزہ کے اندرونی محاذ میں خلفشار پیدا کرنا، افراتفری کی کیفیت پیدا کرنا اور ہمارے بے گھر لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکنا ہے”۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ “دشمن کا غزہ میں فلسطینی عوام کے اندرونی محاذ پر حملہ کرنے کی مجرمانہ کوشش، کمیونٹی اور سکیورٹی کیڈرز کے خلاف جاری جرائم کا تسلسل اور دشمن کا گھاٹے کا سودا ہے۔
“حماس” نے “فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مزید یکجہتی اوراتحاد کا مظاہرہ کریں اور مجرم دشمن کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ متحد ہوجائیں، دشمن کو غزہ میں اپنے مذموم اور ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے سکیورٹی اور انتظامی خلاء پیدا نہ کرنے کا موقع نہ دیں۔
گذشتہ روز حماس نے “غزہ کے خاندانوں اور قبیلوں کی ذمہ دارانہ قومی پوزیشن کی موقف کی جنہوں نے قابض دشمن کے منصوبوں کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔”