جنین/طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک گاڑی اور طوباس میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہو گئے۔
وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ جنین کے جنوب میں الشہداء گاؤں پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنین کے جنوب میں واقع شہدا مثلث گاؤں میں ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے۔
الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز کامل نے کہا ایک شہید کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ اسرائیلی ڈرون سے کئے گئے حملے میں شہید ہوگیا تھا۔ اس کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں ایک اور شہید کا جسد خاکی لایا گیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔