اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (اونروا) کی سرگرمیاں بند کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اونروا غزہ میں تمام انسانی ردعمل کی بنیاد ہے۔
سلامتی کونسل کے بیان میں
اونرواکی سرگرمیوں کو ختم یا کم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔
کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوئی تنظیم یا ادارہ نہیں ہے جو اونروا کے متبادل کے طور پر فلسطینیوں کی خدمت کر سکے۔
کونسل نے صیہونی حکومت کے یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں پر پابندی کے فیصلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس رجیم پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
اس بیان میں فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کے داخلے اور امداد کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ صیہونی کنیسٹ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں اونروا کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے نئے قانون کی منظوری دی ہے، جس پر غاصب رجیم کے خلاف عالمی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔