Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل پورے خطے کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے: مصر، اردن اور عراق

نیویارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصر، اردن اور عراق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھ کر اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر فضائی بم باری کر کے خطے کو وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں ایک اجلاس کے بعد کہا کہ انھوں نے “خطے میں جاری خطرناک جارحیت پر بات کی ہے، اس جارحیت کے رکنے کا آغاز غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکے جانے سے ہو گا”۔

عرب وزراء نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ اسرائیل خطے کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین، بین الاقوامی انسانی قوانین اور متعلقہ سمجھوتوں بالخصوص چاروں جنیوا معاہدوں اور اضافی پروٹوکولوں کی پابندی کرنا ہو گا تا کہ اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan