دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمہوریہ ترکیہ کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ واپس قطر پہنچ گئے ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ ترکیہ کےدوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا۔
حماس سیاسی شعبے کے سربراہ ان کے ہمراہ انقرہ آنے والے وفد نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ اور ترک انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔
تحریک کے سربراہ نے درجنوں ترک پارٹی رہ نماؤں اور مختلف سیاسی اور فکری تحریکوں کے نمائندوں سے ملاقات کی، جنہوں نے غزہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
ھنیہ کی قیادت میں حماس کی قیادت نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی قیادت اور اسلامی جہاد کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ترکیہ کے دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ سے ترک رہ نماؤں نے ان کے تین بیٹوں اورچار پوتے پوتیوں کی غزہ میں اسرائیلی وحشتیانہ حملے میں شہادت پران سے تعزیت کی۔
حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ متعدد ارکان کے ساتھ واپس قطری دارالحکومت دوحہ واپس پہنچ گئے۔