جدہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اپیل پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں “غزہ میں فلسطینی اسرائیل تنازع سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی”۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس 18 اکتوبر 2023 بروز بدھ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکرٹریٹ جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔