Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ میں قتل عام قابض دشمن کی مقاصد میں ناکامی کا ثبوت ہے:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کیا جانے والا گھناؤنا قتل عام، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے قابض فوج کی شکست اور اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

حماس کی طرف سے سوموار کے روز جاری ایک بیان میں کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام صہیونی دشمن کی جارحیت ، فاشسٹ، خونخوار قابض دشمن کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔ دشمن اپنی شکست چھپانے کے لیے سنگین نوعیت کے جرائم اور اجتماعی قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست کے جرائم کا ارتکاب امریکی انتظامیہ اور اس کے صدر بائیڈن کی براہ راست حمایت سے کیا جا رہا ہے، جو اسرائیلی فاشسٹ دشمن کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرتے ہیں۔

حماس نے کہا کہ اس صہیونی امریکی پالیسی کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف تباہی کی جنگ جاری رکھنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan