Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ، فلسطینی بچوں کی ہمت کو خراج تحسین

اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) وفاقی دارالحکومت میں فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بچوں کا غزہ مارچ  ہوا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بچوں کے غزہ  مارچ میں اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر ہزاروں بچے شریک ہوئے، جو اسرائیلی حملوں اور بمباری سے متاثر ہونے والے فلسطینی خاندانوں خصوصاً بچوں سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔

غزہ مارچ میں شریک بچوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی آزادی اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کے نعرے اور مطالبات درج تھے۔ بچوں کے غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کیا۔

سراج الحق نے مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے اسلام آباد کے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج کا یہ مارچ فلسطین کے لوگوں کے لیے ہمت کا پیغام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ دن آئے جب ظالم کو سزا ملے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پورے فلسطین کو قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔ وہاں مائیں اپنے بچوں کو دفنا رہی ہیں۔ آج کا یہ اجتماع مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے والے ظالموں کے خلاف  ہے۔ افسوس مسلمان حکمرانوں پر ہے۔ پوری دنیا غزہ کے ساتھ ہے، ہمارے حکمران بزدلی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اسرائیل سے پوچھتا ہوں اسے کس نے یہ حق دیا کہ دوسروں کی زمین پر قبضہ کرے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ اب تک فلسطین میں 14 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ غزہ کے لیے سکیورٹی پلان بنایا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ نہ دینے پر تاریخ آج کے مسلمان حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔  اسرائیل ایک ولولہ بن چکا ہے، اسرائیل کو سزا ملے گی اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا۔ او آئی سی اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے اجلاس بلائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan