Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عشق رسول (ص) اور حمایت فلسطین خطاطی کی تصویری نمائش ، عوام کی دلچسپی

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جاری دو روزہ خطاطی ورکشاپ و تصویری نمائش بعنوان عشق رسول (ص) اور حمایت فلسطین کی خطاطی نمونوں کی نمائش لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اور کلچر گیلری میں لگا دی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خطاطی کی تصویری نمائش کا افتتاح جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال، بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور،ماسٹر خطاط عرفان قریشی، نقش اسکول کی پرنسپل افروزہ ثروت خان ، ماسٹر خطاط شفقت علی اعوان، ڈاکٹر مظہر علی، شوکت علی منہاس،کرن ناز اور آرٹسٹ واجد علی نے کیا۔
خطاطی کے نمونوں میں ظالم کے خلاف جدوجہد اور آواز اٹھانے سے متعلق احادیث نبوی (ص) اور فلسطین کے موجودہ حالات پر مبنی خطاطی شامل تھی۔ خطاطی ورکشاپ کے شرکاء نےپیغمبر اکرم (ص) سے اپنے عشق اور مظلوم فلسطینیوں سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار اپنے فن کے ذریعہ کیا جس ے عوام کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔
تصویری نمائش کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے جبکہ مہمانان گرامی اور ماسٹر خطاط کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں جی سی یونیورسٹی لاہور کے خطاب طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan