Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اس سال اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں کمی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)

ایک اسرائیلی اقتصادی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اسٹارٹ اپس اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے جمع کیے گئے سرمائے میں پچھلے سال کی نسبت 65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ انکشاف تل ابیب میں قائم اسرائیلی تحقیقی مرکز IVC اور بینک Leumi کی ایک شاخ LeumiTech کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے جو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بینکنگ سروس فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس سال اپریل سے جون کے مہینوں میں سرمایہ کاروں سے مجموعی طور پر 1.78 بلین ڈالر حاصل کیے جو کہ 2023 کے پہلے تین مہینوں میں جمع کیے گئے 1.7 بلین ڈالر سے تھوڑا زیادہ ہے لیکن پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی کی نسبت پانچ ارب ڈالر یعنی 65 فی صد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے گذشتہ سال تقریباً 15 بلین ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کیا اور 2021 میں ایک بوم سال کے دوران انہوں نے 25.6 بلین ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 کی دوسری ششماہی میں نجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں کمی آئی۔

رپورٹ میں متنازع عدالتی اصلاحات پر ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال کی طرف توجہ دلائی۔ اس سال کے شروع میں کیے گئے اعلان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معاہدے ختم کرنے کےمخمصے میں ڈال دیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل انوویشن اتھارٹی کے مطابق 2021 اور 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تقریباً 80 فیصد سرمایہ کاری غیر ملکی فنڈز سے کی گئی۔

تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں تجارت بنیادی طور پر 2023 کی پہلی ششماہی میں متاثر ہوئی۔ عدالتی اصلاحات پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کئی غیر ملکی کمپنیاں کام ترک کرنے پر مجبور ہوئیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan