مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جمہوریہ جنوبی افریقہ کے ایوان صدرنے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اس تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔
صدارتی ترجمان ونسنٹ میگونیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اس ہفتے کے اندر “نیتن یاہو” کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ممکنہ گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہم ان اقدامات کے دوران بین الاقوامی قانون کے تحفظ اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے سے متعلق اداروں کی طرف سے کسی بھی مداخلت کی تعریف کریں گے”۔
انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ملک کی حیثیت بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی ملک یا فرد بین الاقوامی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔”
“اسرائیل” غزہ پر جنگ جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ سلامتی کونسل نے اسے جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے ایک قرارداد جاری کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے “نسل کشی” کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور انسانی حقوق کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں تاہم صہیونی ریاست نے تمام قراردادوں اور فیصلوں کو نظرانداز کیا۔