بغداد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عراق کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی رات نام نہاداسرائیلی ریاست میں ساحلی شہر ایلات (ام رشراش) پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا ہے۔
عراقی مزاحمتی تنظیموں اتح نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے “مقبوضہ ام الرشراش (ایلات) میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا”۔
اسرائیلی فوج نے “بحیرہ احمر کے علاقے میں مشرق سے آنے والے ڈرون کی مداخلت کی تصدیق کی ہے”۔
نامہ نگاروں کے مطابق “ایلات میں ایک ڈرون گرا ہے اور انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے”۔
ذرائع نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ بغداد میں مسلح دھڑوں نے اسرائیلی حملے کےخطرے کے پیش نظر اپنے ہیڈ کوارٹر کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔