بغداد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عراق میں “اسلامی مزاحمت” نے ’طوفان الاقصیٰ‘ کی حمایت اور فلسطینی مجاھدین کی نصرت کے لیے قابض صہیونی فوجی مراکز پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اس کی کارروائیاں فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں قابض دشمن ریاست کے خلاف جاری ہیں”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت “شہریوں کے خلاف غاصب حکومت کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے جواب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی”۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 42,438 افراد شہید 99,246 زخمی ہوئے ہیں اور اس پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔