Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کا تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ

تہران    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب میں “قدس فورس” کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی اسلامی شوریٰ کونسل (پارلیمنٹ) کی انتفاضہ سپورٹ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل سید مجتبیٰ ابطحی کے ہمراہ تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے دفتر کا دورہ کیا اورحماس کے مندوب ڈاکٹر خالد قدومی سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بریگیڈیئر جنرل قاآنی نے فلسطینی عوام کی شاندار استقامت اور صیہونی دشمن کے استکبار اور اس کی جارحیت کے مقابلے میں ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صہیونی دشمن کے انتہائی گھناؤنے جرائم ، نسل کشی کی جنگ اور وحشیانہ جنگی جرائم کے باوجود مزاحمتی فورسز کی جرات اور مزاحمت کو سلام پیش کیا۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے رفح میں صیہونی قابض دشمن کی فوج کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل قابض اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک خیمہ بستی پر بم باری کرکے 45 سے زائد بے گھر افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھیں کو شہید کردیا تھا

اس حوالے سے جنرل قاآنی نے کہا کہ صیہونی وجود آج اپنے کمزور ترین مرحلے میں ہے اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ “طوفان لااقصیٰ ” نے اس نام نہاد ریاست کا خاتمہ قریب سے کر دیا اور اسے ایسی شکست کا مزہ چکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

اس موقعے پر حماس کے مندوب نے قدس فورس کے کمانڈر کو غزہ کی پٹی کی صورت حال کی تازہ ترین پیشرفت بالخصوص رفح میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف صیہونی دشمن کے حالیہ ہولناک قتل عام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹرالقدومی نے زور دے کر کہا کہ یہ قتل عام فلسطینیوں کی بہادر مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں قابض فوج کی شکست فاش کا واضح ثبوت ہےکیونکہ فلسطینی مزاحمت 8 ماہ سے فلسطین اور ملت اسلامیہ کے دفاع میں بہادری اور ثابت قدمی کے شاندار ترین معانی دکھا رہی ہے۔

القدومی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت نے غزہ پر آٹھ مہینوں کے دوران دشمن کو ایک خوفناک شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال اور ثابت قدم عوام کو قحط کے خطرے سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

میں مزید پڑھیں
https:/urdu.palinfo.com/30730
جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan