Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران نےخلیج عمان میں امریکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کو بحیرہ عرب کی خلیج عمان میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں امریکی خام تیل کے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔

ایران نے الزام لگایا ہے کہ قبضے میں لیا بحری جہاز ایرانی تیل کو چوری کررہا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

یونانی کمپنی “ایمپائر نیوی گیشن” نے آج اطلاع دی ہے کہ “ہائی جیک” کیے گئے ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی “ٹوپراس” کمپنی نے چارٹر کیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس نے “ہنگامی پلان کو فعال کیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا۔ ہم اس کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ ٹینکر تقریباً 145,000 میٹرک ٹن خام تیل لے کر جا رہا تھا، جسے اس نے چند روز قبل عراقی بندرگاہ بصرہ پر سپلائی کیا تھا۔ اس کارگو کو نہر سویز کے راستے ترکیہ کے شہر علیگا کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے دو برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں’ یو کے‘ ایم ٹی او اور ’ای ایم بی آر آئی‘ نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

UKMTO

 جو رائل نیوی کے زیر انتظام کام کرتی ہے نےبتایا کہ اسے سکیورٹی ڈائریکٹر کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ جہاز کے کپتان کے ساتھ “فون پر نامعلوم آوازیں سنائی دی ہیں”۔

میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبری نے اے ایف پی کو عمانی کی درخواست کے جواب میں کہا کہ “چار سے پانچ مسلح افراد سینٹ نکولس کروڈ آئل ٹینکر پر سوار ہوئے جس پر مارشل آئی لینڈ کا جھنڈا لہرا رہا تھا جب کہ یہ عمان کی ریاست صحارسے 50 ناٹیکل میل مشرق میں تھا۔”

اس کے بعد کمپنی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ٹینکر 11.4 ناٹ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا اور بورڈنگ کے اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد ایک مقررہ راستے پر اس رفتار سے آگے بڑھتا رہا۔ مسلح افراد جہاز میں گھس کر اس کا رخ ایران کی جاسک بندرگاہ کی طرف لے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan