Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران کا میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیلی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

تہران ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی دفاعی اور میزائل پروڈکشن صنعتوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش کر رہا ہے۔ایران نے اسرائیل کی اس مبینہ سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دونوں حریف کئی دہائیوں سے ایک خفیہ جنگ میں شامل ہیں اور ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ دونوں حریف ممالک ایک دوسرے پر تخریب کاری اور قتل کی سازش کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ “وزارت دفاع کے انٹیلی جنس یونٹ نے ملک کے فوجی میزائل، ہوا بازی اور خلائی صنعتوں کو نشانہ بنانے کے سب سے بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ یہ تخریب کاری کی کارروائی اسرائیلیوں کی نگرانی میں کی گئی۔ انٹیلی جنس سروسز اور ان کے ایجنٹ نے انجام دی تھی‘‘۔

اس معاملے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا، جبکہ سرکاری میڈیا نے ایرانی وزارت دفاع کے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک نے جدید میزائلوں کی تیاری میں خراب پرزے متعارف کرانے کی کوشش کی تھی۔

ایران نے پولیس کی حراست میں فوت ہونے والی مہسا امینی کی وفات کے بعد ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اسرائیل اور مغرب کی سازش کا الزام عاید کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan