Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران کےجوابی حملے میں 3 صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی، تل ابیب میں تباہی اور چیخ و پکار

ایران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)قابض اسرائیل کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے انتقامی حملے نے آج صبح تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہفتے کےروز علی الصبح ریشون لتسیون شہر پر ایرانی میزائلوں کے براہِ راست حملے میں 2 صہیونی ہلاک ہوئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے، جس کے بعد آج صبح تک صہیونی ذرائع 3 ہلاکتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی کہ ریشون لتسیون میں ایرانی میزائلوں نے 6 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل صبح سویرے رمات گان شہر میں ایک اسرائیلی عورت ایرانی میزائل کے حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی، جبکہ مجموعی طور پر 91 سے زائد صہیونی باشندے زخمی ہو چکے ہیں۔ ایرانی میزائلوں کی زد میں آ کر تل ابیب کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو اسرائیلی حکومت کے بقول “ناقابلِ یقین” ہے۔

قابض اسرائیل کی چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب کے اطراف میں واقع متعدد عمارتیں، گاڑیاں اور بنیادی ڈھانچے کے مراکز ایرانی میزائلوں یا ان کے ٹکڑوں کی زد میں آئے، جس سے پورا علاقہ تباہی اور خوف کی تصویر بن گیا۔

اسرائیلی اخبار ہآرٹز نے بتایا کہ تل ابیب میں ایک 32 منزلہ بلند عمارت ایرانی میزائل حملے میں بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، تل ابیب میں 300 سے زائد افراد کو ان کے تباہ شدہ گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایران کی طرف سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا، جو چھٹے مرحلے کی صورت میں کئی علاقوں کو نشانہ بنا گیا۔ صہیونی داخلی محاذ کے مطابق، ایرانی میزائلوں کی یہ تازہ لہر مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک وسیع علاقے میں پھیل گئی۔

اس دوران اسرائیلی ذرائع نے تل ابیب میں ایک ’’انتہائی سنگین واقعے‘‘ کا ذکر کیا ہے، جس کے بارے میں مکمل تفصیلات اب تک صہیونی حکومت نے چھپائی ہوئی ہیں، تاہم یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک ’’اسٹریٹیجک مقام‘‘ پر ہوا تھا۔

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ’’الوعد الصادق 3‘‘ آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہایت درست نشانہ لگانے والے اسمارٹ میزائل اور جدید ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ یہ کارروائی، قابض اسرائیل کی جانب سے جمعہ کی صبح کیے گئے وسیع حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں کئی ایرانی سائنس دان، افسران اور معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔

ایرانی میزائلوں کی گونج میں چیختے چلاتے صہیونی، آج دنیا کے سامنے وہی کرب دکھا رہے ہیں، جو برسوں سے فلسطین کی بستیوں میں ہر دن بکھرتا آ رہا ہے۔ یہ وہی تل ابیب ہے، جہاں سے غزہ پر بم برسائے گئے، وہی صہیونی بستیاں ہیں، جہاں سے فلسطینیوں کے گھروں کو راکھ بنایا گیا۔ آج جب ظلم کی چکی خود صہیونیوں پر چل رہی ہے، تو دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ انجام ہر ظالم کا مقدر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan