Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران پر اسرائیلی جارحیت پورے خطے پرحملہ ہے:حماس

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس ایران پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی اور اس کے عوام کے تحفظ کو نشانہ بنانے کی کھلی جارحیت سمجھا جائے گا۔

آج ہفتے کو ایک پریس بیان میں حماس نے “امریکہ کی حمایت یافتہ” جارحیت کے نتائج کی مکمل ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ فسطائی اسرائیلی جارحیت ایک بار پھر مجرم قابض  ریاست کے اصل مکروہ چہرے کی عکاسی کرتی ہے۔ صہیونی ریاست کا مقصد اپنے منحوس وجود کی بقا کے لیے قتل عام کرنا ہے۔اس سے قبل یہ دشمن لبنان اور غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے ننگی جارحیت اور نسل کشی کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونی جارحیت کو ناکام بنانے ،اس کے فضائی دفاع اور اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کو ایران پرحملےمیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج پوری بہادری کے ساتھ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا رہی ہیں۔

حماس نے کہا کہ “صیہونی وجود کے استکبار اور جنگی جرائم ” کےارتکاب پر تمام مزاحمتی قوتیں، حماس اور فلسطینی عوام ایرانی حکومت قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan