مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی صبح انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس موقعے پر فلسطینی نمازیوں کو بندوق کی نوک پر مسجد اقصیٰ سے نکال دیا۔
مسجد اقصیٰ کے ایک کارکن نے پریس کو بتایا کہ انتہا پسند بین گویر نے نام نہاد “منہلٹ حر حبائیت” تنظیم کے سربراہ ربی شمشون البوم کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اس کے صحنوں کا اشتعال انگیز دورہ کیا۔
قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے فلسطینی نمازیوں کو بے دخل کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ بین گویر کےدھاوےکو سکیورٹٰ فراہم کی جا سکے۔
آج صبح انتہا پسند آباد کاروں نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے دوران دو دن کے وقفے کے بعد مسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا بولنا شروع کر دیا۔
عیدالفطر کے اختتام پر مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی دراندازی کی واپسی کے ساتھ ہی نفرت انگیز احمق ایتمار بین گویر نے آج صبح مسجد پر دھاوا بول دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اس کے صحنوں کا دورہ کیا اور اس کے مشرقی علاقے میں تلمودی رسوم ادا کیں۔
اس نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ان کے لیے داخلے کے راستوں کو صاف کر دیا ہے کیونکہ وہ حفاظتی اقدامات کے تحت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔