Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انسانی حقوق کی تنظیم کا غزہ میں نسل کشی کی جنگ مدد پرامریکہ کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’ڈیموکریسی ناؤ فار دی عرب ورلڈ نے امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس پر قابض”اسرائیلی ریاست” کی حمایت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں مدد کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ فلسطینیوں اور فلسطینی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ نے “ڈان” کی حمایت سے امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ وہ “لیہی” ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “اسرائیلی ریاست” نے انسانی حقوق کی بہت سی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جن میں تشدد، جبری گمشدگی اور طویل حراست کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر حملے شامل ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “اسرائیل” نے عام شہریوں کو خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کے علاوہ نسل کشی اور جان بوجھ کر قتل کرنے جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لیہی قانون 1997ء میں امریکہ میں منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکی افواج کو امداد کی فراہمی کو روکنے کا پابند ہے۔

تنظیم کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سارہ لیہ وٹسن نے زور دیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان خلاف ورزیوں میں ملوث اسرائیلی فوج کے یونٹوں پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مقدمہ وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لیہی قانون کو نافذ کرے اور اسرائیلی افواج کو مدد فراہم کرنے سے روکے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں، شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف “اسرائیل” کی نسل کشی کی جنگ مسلسل 439  دن سے جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan