Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امدادی کمیٹیوں کو نشانہ بنانا مذموم صہیونی ہتھکنڈہ ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ “نازی” قابض اسرائیلی فوج کا امداد کی تقسیم میں کام کرنے والی عوامی اور قبائلی کمیٹیوں کو نشانہ بنانا صہیونی قابض کے مجرمانہ پن کا مزید ثبوت ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض دشمن کسی بھی مقامی یا قومی قبائلی ڈھانچے پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو امداد کو منظم اور تقسیم کرتے ہیں۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض دشمن اپنے مذموم منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے افراتفری اور سکیورٹی افراتفری پھیلانا چاہتا ہے جس کا مقصد ہمارے لوگوں کو اپنی سرزمین سے ہجرت پر مجبور کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خون خوار صہیونی دشمن کی جارحیت میں اضافے سے ہمارے عوام کی قوت ارادی نہیں ٹوٹے گی اور نہ ہی ان کی استقامت کو نقصان پہنچے گا۔ ہمارے فلسطینی عوام، ان کے قبائل اور ان کی تمام قوتیں اس مجرمانہ دشمن اور اس کے دہشت گردوں کے متبادل منصوبوں کا راستہ روکنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں گی۔

حماس نے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازی دشمن کو روکنے کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی سفاک ریاست کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینی قوم کا نام ونشان مٹانا ہے جس کے لیے وہ امریکہ اور یورپ کی مدد سےاپنی جنگی مشین کا استعمال کرتےہوئے روزانہ سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے۔ اس کے علاوہ قابض دشمن فلسطینیوں کو قحط اور بھوک کے ذریعے بھی ختم کررہا ہے۔

منگل کی شام کو قابض افواج نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع کویت گول چکر کے مقام پر انسانی امداد کی تقسیم اور محفوظ کرنے کی ذمہ دار عوامی اور قبائلی کمیٹیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ان میں کام کرنے والے متعدد افراد کو شہید کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan